ٹور آف کیلیفورنیا : پیٹر ساگان نے تیسرا مرحلہ جیت لیا

Peter Sagan

Peter Sagan

کیلیفورنیا(جیوڈیسک)سلواکیہ کے سائیکلسٹ نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔کیلیفورنیا میں جاری سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں میں سلواکیہ کے پیٹر ساگان سب سے پہلے فنش لائن تک پہنچے میں کامیاب ہوئے۔

انھوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 20 منٹ اور 31 سیکنڈز میں طے کیا۔ امریکہ کے ٹیجے وین دوسری جبکہ ان کے ہم وطن فلپ تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔ فاتح پیٹر ساگان کا کہنا تھا کہ وہ ریس کے 136.6 کلومیٹر طویل چوتھے مرحلے میں بھی فتح اپنے نام کریں گے۔