ٹور ڈی فرانس کا 10 واں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ نے جیت لیا

France

France

پیرس (جیوڈیسک) ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ نے جیت لیا، خطرناک حادثے نے ریس کو سنسنی خیز بنا دیا۔ سائیکلنگ ایونٹ کے تاریخی مقابلے کا دسواں مرحلہ مکمل ہو گیا، ایک سو ستانوے کلومیٹر پر مشتمل رانڈ میں جرمن سائیکلسٹ مارکل کیٹل نے سب پر اپنی مہارت دکھائی۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ترپن منٹ اور پچیس سیکنڈ میں طے کیا۔ انہی کے ہم وطن اندرے گریپل دوسرے نمبر پر رہے۔ فِنشنگ لائن کے قریب پہنچ کر ریس اس وقت سنسنی خیز ہو گئی جب تیز رفتار سائیکلوں کے درمیان حادثہ پیش آ گیا، گر کر زخمی ہو جانے والے سائیکلسٹ کو ابتدائی طبی امداد دی گئی،ٹور ڈی فرانس میں مجموعی برتری کرِس فروم کے پاس ہی ہے۔