فرانس (جیوڈیسک) ٹور ڈی فرانس کا نواں مرحلہ آئرش سائیکلسٹ نے جیت لیا۔ ریس میں مجموعی طور پر پیٹر ساگان کو برتری مل گئی۔ پریس فرانس میں جاری سائیکل ریس کا نواں مرحلہ ایک سو اڑسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں ڈینئل مارٹن نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹے تینتالیس منٹ اور تین سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہے۔
ڈنمارک کے جیکب دوسرے اور پولینڈ کے مائیکل تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس میں مجموعی برتری سلواکین سائیکلسٹ پیٹر ساگان کو نمایاں برتری مل گئی ہے۔ جرمنی کے آندرے گریپل دوسری اور برطانوی رائیڈر مارک کوینڈش تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔