پیرس (جیوڈیسک) پہاڑی راستوں پرمشتمل ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14 واں مرحلہ پولینڈ کے رافیل ماجکا نے جیت لیا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14 واں مرحلہ پہاڑی راستوں پر مشتمل تھا جس کی وجہ سے سائیکلسٹوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجو کہ 177 کلو میٹر پر مشتمل تھا۔
پولش سائیکلسٹ رافیل ماجکا نے مقررہ فاصلہ 5گھنٹے، 8 منٹ اور 27 سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کی۔رافیل ماجکا 13 ویں مرحلے میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ 13 ویں مرحلے میں اٹلی کے ونچینزو نیبالی نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ 14 ویں مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے۔ وہ مجموعی برتری کے ساتھ اب بھی یلو جرسی پر قابض ہیں۔