ٹور ڈی شارجہ، پاکستانی سائیکلسٹ 27 سال بعد شرکت کریں گے

Cyclists

Cyclists

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی سائیکل ریس میں حصہ لینے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ریس کے لئے منتخب ہونے والے چھ سائیکلسٹس میں سے زاہد گلفام، محمد صابر اور نثار احمد کاسی پاکستان واپڈا، نعمت علی اور حبیب اللہ کا تعلق سوئی ناردرن گیس سے جبکہ غلام عباس کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔

پاکستان نے ٹور ڈی شارجہ انٹرنیشنل سائیکل ریس میں پہلی مرتبہ 1986ء میں شرکت کی تھی۔

ٹیم کے ساتھ چار آفیشل بھی جائیں گے۔ 22 سے 25 نومبر تک ہونے والی شارجہ سائیکل ریس میں 20 ممالک کے سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔