لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں آخری میچ کھیلنے کا موقع دیئے جانے پر دباؤ میں تھا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی ٹور کا پہلا میچ کھیل رہا تھا، اگر میں کہوں کہ دباؤ نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا، ذہن میں کئی سوالات اور کئی چیزیں چل رہی تھیں۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سارے کھلاڑی چاہتے تھے کہ جیت کے ساتھ اختتام کرتے ہوئے وطن واپس جائیں، میں نے بھی بھرپور کوشش کی، خوش ہوں کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں کردار ادا کرنے میں کامیاب رہا، محنت سے جی نہیں چراتا، اس کا صلہ مل جاتا ہے۔