فرانس (جیوڈیسک) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا انیسواں مرحلہ پرتگال کے روئی کوسٹا نے جیت لیا۔ برطانیہ کے کرس فروم کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس میں برطانیہ کے کرس فروم ٹائٹل جیتنے کے قریب ہیں۔ دو سو چار اعشاریہ پانچ کلو میٹر کا انیسواں مرحلہ پرتگال کے روئی کوسٹا کے نام رہا۔
طویل ریس میں پرتگالی رائڈر نے ابتدا سے برتری برقرار رکھی اور تمام حریفوں کو پیچھتے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ کوسٹا نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے انسٹھ منٹ اور ایک سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔
جرمنی کے آندریس کلوڈین دوسرے نمبر پر رہے۔ برطانیہ کے کرس فروم کو ستتر گھنٹے دس منٹ کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔ فروم کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ سابق چیمپئین اسپین کے ایلبٹروو کونٹوڈ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔