ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ برطانیہ کے کرس فروم نے جیت لیا۔ کیسٹرس سے ڈومینز تک ریس کا آٹھواں مرحلہ ایک سو پچانوے کلو میٹر پرمحیط تھا۔ برطانیہ کے کرس فروم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس لیڈر کی یلو جرسی بھی حاصل کرلی۔
کرس فروم نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے تین منٹ اوراٹھارہ سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ فروم کے ٹیم میٹ آسٹریلیا کے رچی میٹ دوسرے نمبر پررہے۔ برطانوی رائڈر کرس فروم کو ریس میں بتیس گھنٹے پندرہ منٹ اور پچپن سیکنڈز کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سلواکیہ کے پیٹر سیگان لیڈ کررہے ہیں۔