کراچی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے قومی کرکٹرز نے تیاریاں مکمل کر لیں۔
اب کیویز کے دیس روانگی کے لئے پہلے کل کراچی پہنچیں گے جہاں سے ٹی ٹونٹی اسکواڈ شاہد خان آفریدی کی قیادت میں ایک ساتھ سفر شروع کرے گا۔
قومی ٹیم میں سے عماد وسیم اور شعیب ملک کے علاوہ عمر اکمل کراچی پہنچ چکے ہیں۔ شہر قائد تک پہنچنے والوں میں وہاب ریاض، محمد حفیظ، احمد شہزاد، عامر یامین، صہیب مقصود اور سعد نسیم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت سپورٹنگ اسٹاف کو بھی کراچی ابھی پہنچنا ہے۔