ٹور آف عمان سائیکل ریس، پیٹر سائیگان کی پوزیشن مستحکم

Cycle Race

Cycle Race

عمان(جیوڈیسک)سلواکیا کے پیٹر سائیگان نے ٹور آف عمان سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی نمبر ون پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

ورلڈ ٹور سائیکلنگ کے اہم ایونٹ ٹور آف عمان سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ فنجا سے آل بوستان تک تھا جو سلواکیا کے پیٹر سائیگان کے نام رہا۔ انہوں نے اپنی سپیڈ اور سٹمینا سے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پیٹرسائیگان نے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی سب سے پہلے وکٹری لائن عبور کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ ان کے ہم وطن نے دوسری اور مارٹن ایل میگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چھ مرحلے پر مشتعمل ٹور آف عمان سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا۔