لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی نے بطور وہاب ریاض متبادل راحت علی کو سری لنکا بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
ان سے پہلے انجرڈ ہوکر وطن واپس آنے والے حارث سہیل کا خلا پُر کرنے کیلیے بابر اعظم کو کولمبو کا ٹکٹ تھما دیا گیا، دونوں اتوار کی صبح روانہ ہونگے، مڈل آرڈر بیٹسمین کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کندھا زخمی کرا بیٹھے تھے۔
پیسر کے بائیں ہاتھ میں میچ کے پہلے روز بیٹنگ کرتے ہوئے فریکچر ہوگیا تھا،انھیں میچ مکمل ہونے کے بعد وطن بھجوایا جائیگا۔