دورہ ویسٹ انڈیز، پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع

West Indies tour

West Indies tour

لاہور (جیوڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے امتحان، دورہ ویسٹ انڈیز،کے لیے کسے میدان میں اتارنا ہے، کس کو گھر بھیجنا ہے، سلیکٹرز آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

ٹیم کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔ عمران فرحت، شعیب ملک اور کامران کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے، شاہد آفریدی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم میں شامل ہوں گے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔