دورہ ویسٹ انڈیز : قومی ٹیم کا اعلان، آفریدی،عمراکمل اور احمد شہزاد کی واپسی

National team

National team

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شعیب ملک، کامران اکمل اور عمران فرحت کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا۔

ون ٹیم میں ناصر جمشید ،احمد شہزاد، محمد حفیظ، مصباح الحق اسد شفیق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، وہاب ریاض، جنید خان، محمد عرفان، اسد علی، عمر امین، محمد رضوان، عبدالرحمان اور حارث سہیل شامل ہیں۔ ون ڈے سیریزمیں محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

اقبال قاسم نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی ٹیم میں ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمد حفیظ، حارث سہیل، عمر اکمل، حماد اعظم، شاہدآفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر، وہاب ریاض، محمد عرفان، اسد علی، عمر امین، ذوالفقار بابر، جنید خان شامل ہیں۔چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے اس موقع پر کہا کہ عمر اکمل وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر استعمال کرنا ہے۔

دنیا بھر میں یہی ہورہا ہے۔کپتان مصباح الحق نے کہا کہ متوازن ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے،دورہ ویسٹ انڈیز میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مصباح نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری قبول کروں گا۔

اِس سے پہلے چیمپینز ٹرافی میں ہونے والی شکست کی بھی قبول ہے کیونکہ یہ ہماری منتخب کردہ ٹیم تھی اور اس نے پہلے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔