دورہ زمبابوے کیلئے کرکٹ کیمپ، بارشوں کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ

Zimbabwe Cricket Camp

Zimbabwe Cricket Camp

لاہور (جیوڈیسک) دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹرز کل سے تیاریوں کا آغاز کریں گے، لاہور میں مون سون بارشوں کی وجہ سے مختصر دورانیہ کا کیمپ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ زمبابوے کے خلاف تینوں فارمیٹ کی سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کیمپ کیلئے کھلاڑی آج رات رپورٹ جبکہ باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کل سے کریں گے۔

کیریبئن لیگ کھیلنے والے مصباح الحق، محمد حفیظ عمر اکمل اور احمد شہزاد ٹیم کو زمبابوے ہی میں جوائن کریں گے، جو کھلاڑی کراچی میں ہونے والے ایک روزہ نمائشی میچ میں حصہ لیں گے وہ بدھ کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ لاہور میں اس وقت مون سون کی بارشیں زور پکڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے ٹریننگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔