قومی ٹیم دورہ زمبابوے میں میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گی۔ گرین شرٹس کا میزبان اسکواڈ کے خلاف پلہ بھاری ہے۔ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا افتتاحی مقابلہ ہرارے میں ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور جیت کیعزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
دوسری جانب زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ہوم سیریز میں پاکستان کے لئے مشکل حریف ثابت ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کو زمبابوے پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تینوں میچوں میں گرین شرٹس نے فتح سمیٹی۔ دونوں میچوں میں کلین سویپ فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ ترقی کے ساتھ ایک سو پچیس ہو جائے گی۔