دورہ زمبابوے، وکٹ کیپر کا حتمی فیصلہ آج ہو جائے گا

Wicket-keeper

Wicket-keeper

سرفراز احمد یا عدنان اکمل دورہ زمبابوے کے لییکون سا وکٹ کیپر زمبابوے جائے گا۔ حتمی فیصلہ آج ہو جائے گا۔ عمر اکمل کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈ سے نکالنے کے بعد پی سی بی نے سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ میں شامل تو کر لیا لیکن ویزہ مسائل کی وجہ قومی کرکٹر کی روانگی ابھی تک تاخیر کا شکار ہے۔

پی سی بی نے دونوں وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور عدنان اکمل کی آج شام کیلئے ٹکٹ بک کرا رکھی ہے اگر پہلے ٹی ٹونٹی تک کوئی بھی کوئی بھی وکٹ کیپر زمبابوے نہ پہنچ سکا تو ٹیم منیجمنٹ ناصر جمشید کو وکٹ کیپر بنا سکتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 تیئس اگست کو کھیلا جائے گا۔