اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہیں کہ سیاحوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں سب سے پہلے فوج کے جوانوں نے کارروائی کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ غیرملکی سیاحوں کے لواحقین کو پاکستان لانے اور ان کی لاشیں واپس بھجوانے کے انتظامات حکومت پاکستان کرے گی۔ سینئر وزیر لاشوں کے ہمراہ جائیں گے اور ان ملکوں سے اظہار افسوس اور اظہار یکجہتی کریں گے۔
قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سانحہ گلگت کے بعد سب سے پہلے پاک فوج نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ سانحہ گلگت میں زندہ بچنے والے چینی سیاح اور زخمی گائیڈ سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ سیکورٹی ادارے درست انداز میں ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ مرنے والے سیاحوں میں تین چینی، پانچ یوکرین، ایک روسی اور دو پاکستانی شامل ہیں۔