دیامر میں غیر ملکی کوہ پیماں کے قاتلوں کی گرفتای کے لیے گلگت بلتستان انتظامیہ اور دیامر جرگہ میں مذاکرات ہوئے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ بابوسر اور دیامر واقعات ایک جیسے ہیں۔ اہم پیش رفت سے جلد آگاہ کریں گے۔ ادھر غیر ملکی کوہ پیماں کی لاشیں لینے کے لیے ان کے لواحقین اسلام آباد پہنچ گئے۔
دیامر میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی بازگشت کم نہیں ہوئی۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چلاس میں گلگت بلتستان انتظامیہ اور دیامر جرگہ میں مذاکرات ہوئے۔ جرگے میں دیامر سے منتخب ہونے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی سید مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ بابوسر، کوہستان اور دیامر واقعات ایک جیسے ہیں۔ گرفتار کیے گئے 37 افراد میں سے چھ کو گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ایک دو دن میں اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ ادھر دیامر میں قتل ہونے والے غیر ملکی سیاحوں کی لاشیں وفاقی ہسپتالوں کے سرد خانوں میں محفوظ ہیں۔ چینی کوہ پیماں کے رشتے دار لاشیں شناخت کرنے پمز ہسپتال پہنچے جبکہ یوکرائنی کوہ پیماں کے لواحقین پولی کلینک گئے۔ سانحہ دیامر کے بعد گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موجود غیر ملکی سیاحوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔