ٹورنامنٹ کا افتتاح چیف CEO کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کراچی عادل رفیع صدیقی کرینگے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام فٹ بال کے شاندار ایونٹ “بنام آل سندھ شہدائے حق فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز (آج) مورخہ 17 اگست 2014ء سے ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی نمبر6پر ہوگا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح CEO کلفٹن کنٹونمنٹ کراچی عادل رفیع صدیقی ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وحید سراج، ٹورنامنٹ سیکریٹری رمضان پیر جی ،آرگنائزر رائو فاروق کے ہمراہ کرینگے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نیشنل بنک اور مسلم برادرز کے مابین کھلا جائیگا۔چیئر مین ٹورنامنٹ سید عثمان شاہ نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ سندھ کا یادگار فٹ بال ایونٹ ثابت ہوگا ٹورنامنٹ میں سندھ بھر کی فٹ بال ٹیمیں اور محکماجاتی ٹیمیں حصہ لیں گی۔