ٹورنامنٹ میں کراچی کے پانچوں زونز کی معروف فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہونگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماضی کے مشہور فٹ بال و معروف فٹ بالر (با بائے فٹ بال) نیک لالہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام کراچی پورٹ ٹرسٹ فٹ بال اسٹیڈیم کیماڑی پر 20 مئی 2014ء سے آل کراچی ( با با ئے فٹ )بال نیک لالہ انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں شہر قائد کے پانچوں زونز کی معروف فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کی فاتح، رنر آپ اور بہترین کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند ٹیمیں نیک لالہ سے رابطہ کریں۔