کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں 5 روز قبل دھماکے سے اڑائے جانے والے 4 ٹاورز کی مرمت نہ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔ متاثرہ ٹاور پرکام کرنے والا ایک مزدور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔ ضلع بولان کے مچھ کے قریب نامعلوم افراد نے بی بی نانی کے مقام پر مین ٹرانسمشن لائن کے 4 ٹاور کو 18 جولائی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا کر تباہ کر دیا تھا۔
کہ جس کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے 17 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ تاہم بعدازاں کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ اور دیگر اضلاع کو یومیہ ایک سے دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ کیسکو ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کی نگرانی میں گذشتہ تین روزسے تباہ ہو نے والے ٹاور کی مرمت کاکام کاکام جاری ہے ۔
جس کو جلد مکمل کرکے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ اس وقت کوئٹہ میں 6 سے 8 اور دیگر اضلاع میں 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ آج بی بی نانی کے علاقے میں اس وقت بارودی سرنگ کا دھماکہ جب مزدور ٹاور کی مرمت کے جارہے تھے دھماکے باعث ایک مزدور زخمی ہوگیا جسیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔