ٹائون انتظامیہ اپنے محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام اور دیگر بلدیاتی امور انتہائی بہتر انداز میں انجام دے رہی ہے ، محمد سمیع خان

کراچی : ٹائون انتظامیہ اپنے محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام اور دیگر بلدیاتی امور انتہائی بہتر انداز میں انجام دے رہی ہے تاہم بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں ٹائون انتظامیہ کو اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکتی جب تک عوام بھی ٹائون انتظامیہ سے اپنا بھرپور تعاون نہ کریں لہذا عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھی ٹائون انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ان خیالا ت کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل کے ہمراہ یونین کونسل 09 حسرت موہانی کالونی میں سیوریج لائن کے بچھائے جانے کے کام کے معائنہ کے موقع پرکیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک ،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب علاقے کے مکینوں کا اہم بلدیاتی مسئلہ ہے جسے ہم تیزی کے ساتھ حل کر رہے ہیں۔

عوام الناس کے بنیادی بلدیاتی مسائل کا حل ٹائون انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر موجود ٹھکیدار اور ٹائون کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کریں انہوں نے اس موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائون انتظامیہ نے کورنگی میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور عوامی مسائل حل کے لئے شب وروز محنت کے ساتھ کام انجام دے رہے ہیں اور کورنگی میں کافی حد تک مسائل پر قابو پالیا گیاہے صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

Korangi Town

Korangi Town