قصبہ بھون میں نامعلوم شرپسندوں نے قرآن پاک کے نسخے گندگی کے ڈھیر میں دبا دئیے اور غائب ہو گئے

چکوال: قصبہ بھون میں نامعلوم شرپسندوں نے قرآن پاک کے نسخے گندگی کے ڈھیر میں دبا دئیے اور غائب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر گائوں کے تمام افراد اکٹھے ہو گئے اور احتجاج کیا۔

کلرکہار پولیس، ڈی ایس پی صدر امجد ڈوگر کی قیادت میں موقعہ پر پہنچی اور احتجاج ختم کروایا۔ اس موقع پر قرآن پاک کے نسخے قبضے میں لے کر پولیس نے محفوظ مقام پر منتقل کر دئیے۔