قصبہ بلکسر تھانہ صدر کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا

چکوال (اعجازبٹ) قصبہ بلکسر تھانہ صدر کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ امیر نواب ولد میر حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ، اُس کا بھائی اور والد مزدوری کر کے گھر آرہے تھے کہ سامنے سے شمشا گل، اُس کا بھائی عبد الرحیم پسران جناب گل مسلح ہو کر آگئے

اور اُس کے بھائی نور خان کو للکارتے ہوئے کہا کہ آج بچ کر نہیں جاؤ گے اور شمشا گل نے سیدھا فائر اُس کے بھائی پر کیا جو اُسے ٹانگ پر لگا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر سے فرار ہو گئے۔ وجہ عناد تلخ کلامی ہے۔ اے ایس آئی ممتاز احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔