ٹائون کمیٹی تلہار کے چیئرمین نے اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) ٹائون کمیٹی تلہار کے چیئرمین نے اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں ٹائون آفیسر اعجاز شیخ، اکائونٹنٹ گلشیر اوڈاور دو انجنیئرز ذوالفقار ابڑو اورفاروق ملک کیخلاف رکارڈ گم کرنے اور2013سے 2016 میں ٹائون کمیٹی کے فنڈز میں مبینہ37کروڑ روپیہ بدعنوانیوں کی درخواست داخل کرکے اپنا بیان رکارڈ کرادیا۔ جس کے بعد عدالت نے اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر سمیت متعلقہ افسران کو نوٹیس جاری کردئے ہیں۔

اس حوالے سے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے میر شاھد احمد تالپور نے بتایہ کہ ٹائون کمیٹی کی بجیٹ کومال غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا جس کے باعث شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا مال ہضم کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی عوام نے مجھ پر بھروسہ کرکے میری ایمانداری کو دیکھ کر مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنایا میں ان کے حقوق کی سودیبازی نہیں کروں گاکرپٹ کامورے جتنے بھی طاقتور ہوں میں ان کوقانون، عوام اور عدالت کے آگے بینقاب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کے عہدے ملنے کو چار ماہ گذر گئے ہیں لیکن مذکورہ عملداروں نے کرپشن چھپانے کیلئے رکارڈ گم کر رکھا ہے لیکن ان کی کرپشن کے پول کسی سے ڈھکے چھپے نہیں عوام کیلئے ہر ممکن جدوجہد کروں گا۔

امتیاز جونیجو تلہار