تلہار (امتیاز سندھی) ٹائون کمیٹی تلہار کے ملازمین نے چھٹے روز بھی تنخواہ اور ٹائون آفیسر اعجاز شیخ کے تبادلے کیلئے کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھی ملازمین نے اسد خواجہ، فرید بھٹی، جمن دل، محمد بخش خاصخیلی، گوپال شام و دیگر کی قیادت میں دفتر سے سٹی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ ایک ٹائون آفیسرکی وجہ سے پورے ٹائون کا نظام التوا کا شکار ہے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقاکشی ہے ٹائون کے ملازم گووند جس کا بھائی سنتوش کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے کسمپرستی کی حالت میں فوت ہوگیا انہوں نے کہا کہ ہماری ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے ٹی او نے با اثر قوتوں کی حمایت سے باہر سے صفائی کیلئے چند ورکر بلائے ہیں۔
لیکن ہماری پرامن جدوجہد کو کمزور نہیں کرسکتے اس موقع پر ٹائون ملازم گوپال نے ڈائریکٹر لوکل گورنمینٹ حیدرآباد کجو لیٹر دکھاتے بتایا کہ با اثر افراد کے کہنے پر میری تنخواہ بند کرنے اور انتقامی کارروائی کرتے میرا تبادلہ کردیا گیا ہے اور احتجاجی تحریک سے دستبردار ہونے کیلئے مجھ پر دبائو ڈالا جا رہا ہے ٹائون کے ملازمین نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون کامیٹی کے کرپٹ ٹائون آفیسر اعجاز شیخ کا تبادلہ کرکے ہماری تنخواہیں دی جائیں دوسری جانب شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیںجبکہ تلہار کے ٹیکسی ڈرائیور یونین نے ملازمین کے احتجاج کی حمایت کی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر لوکل گورنمینٹ حیدرآباد ذاکر حسین رادھن تلہار ٹائون کمیٹی کا بحران شدت اختیار کرنے اور ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کے سلسلے میں 16 نومبر کو تلہار پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔