تلہار (نمائندہ) ٹاؤن کامیٹی راجو خانانی کے ملازمین مرد وخواتین کے جانب سے تنخواہ نہ ملنے پر ٹاؤن کامیٹی تلہار کے سامنے غلام قادر میتلو، فیض محمد نظامانی،شریمتی جمنا،جمپا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ کنئیں برس سے ٹاؤن کامیٹی راجوخانانی کے تیس ملازم تلہار ٹاؤن کامیٹی سے تنخواہ لیتے ہیں لیکن اس ماہ کو ہمیں تنخواہ نہیں دے گئی ہے۔
انہوں نے الزام لگاتے کہا کہ ٹاؤن کے چئیرمین نے ہماری تنخواہ بند کر رکھی ہے اعلیٰ حکاموں سے اپیل کرتے کہا کہ جلد سے جلد تنخواہ دی جائے دوسرے جانب تلہار ٹاؤن کامیٹی کے چیئرمین میر شاہد احمد ٹالپر سے رابطہ کرنے پر اس نے کہا کہ پہلے یہ ملازم تلہار ٹاؤن سے تنخواہ لیتے تھے مگر اب راجوخانانی ٹاؤن ہو چکا ہے ان کی اپنی بجیٹ ہے اپنی تنخواہ اپنی ٹاؤن سے حاصل کریں۔
تلہار ٹاؤن کی بجیٹ ایک کروڑ چالیس لاکھ سے کم ہو کر صرف 47لاکھ ہو گئی ہے ہمارے پاس بجیٹ نہی ہے جو ہم ان کو تنخواہ دیں انہوںنے مزید کہا کہ پوری سندھ میں نئی بننے والی ٹاؤن اپنی بجیٹ سے ملازموں کو تنخواہ دے رہے ہیں مجھ پر جھوٹا الزام لگا کر مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جبکہ مظاہرین سے تلہار ٹاؤن مرزا گروپ کے کاؤنسلر لکھی جمالی،عثمان دلوانی ودیگر نے یکجہتی کا اظہار کرتے احتجاج میں شامل تھے۔