کراچی: سابق ٹائون ناظم کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون کے P.A محمد عارف صدیقی رضائے الہی سے انتقال فرما گئے۔
ان کی نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I کورنگی سراج الدین ، سابق ایڈمنسٹریٹڑ کورنگی ٹائون محمد سمیع خان ، فنانس آفیسر کورنگی خالد نفیس ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی ، ،کونسل آفیسر نئیر علی خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کورنگی زون محمد عامر اور بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔