لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔
عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی اور خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر ملزموں پر 14 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائیگی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے دوران پولیس تمام نامزد ملزمان کو پیش نہ کرسکی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام نامزد ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے پولیس اہلکاروں سمیت مقدمے میں نامزد عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی اور خرم نواز گنڈا پور پر14جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے تھے۔