بستی طفیل خان میں حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک شروع ہوگیا
Posted on November 3, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
صادق آباد : بستی طفیل خان میں حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک شروع ہوگیا۔ تقریبات کی صدارت اولاد غوث اعظم سجادہ نشین بغدادشریف حضرت ڈاکٹرپیر سید عبدالقادر گیلانی کررہے ہیں جبکہ مہمان حصوصی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف گجرات صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ہیں پہلی نشست میں محفل میلاد منعقدہوئی۔جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ غلام فرید آف خانیوال نے حاصل کی ۔حصوصی نعت ریڈیو ٹی وی کے ممتاز ثناخوان رسول عارف شاہد گوندل نے پیش کی میزبان محفل اقبال انور صمدانی نے منقبت غوث اعظم پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔
مقامی ثناء خوان رسولحافظ فیض رسول،محمد سلطان،مولوی منظور احمد،مولوی رشید احمد،مولوی پیراں دتہ،حافظ خلیفہ،فیروز طاہر،فیضان احمد،حوت محمد و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔اس محفل میں انتظامات کی نگرانی اقبال انور سمدانی،اکبر نوید صمدانی،تنویر احمد صمدانی،جواد رانا ،ممتاز احمد خان،طفیل محبوب سبحانی نے کی اس موقع پر گجرات،اسلام آباد،فیصل آباد،خانیوال،صادق آباد،رحیم یار خان سے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت دوسری نشست بعداز نماز عشاء منعقد ہوئی۔جسم میں ملک کی ترقی کے لئے حصوصی دعا کی گئی۔ اولاد غوث اعظم سجادہ نشین بغدادشریف حضرت ڈاکٹر پیرسید عبدالقادر گیلانی نے حسوصی دعا کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com