ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کی آٹو کمپنی ٹویوٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 1.9 ملین پریوس ہائبرڈ کاریں پوری دنیا سے واپس منگوا رہا ہے۔ اس لئے کہ ان میں ایک نقص ہے جس کی وجہ سے وہ جلدی رک جاتی ہیں۔
ایک بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ پاور کنزوٹر کو کنٹرول کرنے والے سافٹ ویئر میں کوئی نقص ہے۔ جس سے ہائبرڈ سسٹم بند ہو جاتا ہے اور گاڑی رک جاتی ہے۔
دنیا کی بڑی کاریں بنانے والی کمپنی نے مزید کہا ہے کہ ایک منظر یہ ہے کہ نقص گاڑی کی وارننگ لائٹس کو بند کر دے گا اور امکان ہے کہ یہ ایسے فیل سیف موڈ میں بدل دے جو کار کو چلائے گا مگر کم طاقت کے ساتھ کار دوران ڈرائیو کھڑی ہو سکتی ہے لیکن اچانک نہیں۔
گاڑی سست رفتار ہو جائے گی اور بالآخر کھڑی ہو جائے گی۔ ٹویوٹا اس قسم کے نقص کے 4 ہزار کے قریب کیسوں سے آگاہ ہے جن میں سے 300 جاپان میں اور 90 شمالی امریکہ سے ہیں۔