پاکستان (جیوڈیسک)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو علی ارشد حکیم نے پاکستان آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز کی جانب سے ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی شرح میں پانچ فیصد کمی کی درخواست مسترد کردی۔
پاپام کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم سے وزارت خزانہ اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاپام کی جانب سے ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی شرح دس فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے کی درخواست کی گئی۔
پاپام کے مطابق اس اقدام سے ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہوگا تاہم چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے یہ درخواست اس موقف کے ساتھ مسترد کردی گئی کہ موجودہ ٹیکس نظام کار فروری فروری دوہزار بارہ میں تمام فریقین نے اتفاق رائے سے منظور کیا تھا۔