تجارتی خسارے میں کمی کا رجحان برقرار

Trade

Trade

رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ(جولائی تا مئی 2012-13)دوران درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے تجارتی خسارہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 3.89 فیصد کم رہا، ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں (جولائی تا مئی)کے دوران ملکی برآمدات میں 3.89 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.19 فیصد کا معمولی اضافہ ملکی تجارتی خسارے میں کمی کا باعث بنا۔

زرائع کے مطابق رواں سال جولائی تا مئی کے دوران 22 ارب 32کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اس عرصہ میں 21ارب 48 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں، اسی طرح اس عرصہ میں مجموعی ملکی درآمدات گذشتہ سال کی 40 ارب 93 کروڑ ڈالرکی سطح سے کم ہو کررواں مالی سال کے دوران 36 ارب 34 کروڑ ڈالر تک گر گئیں۔

اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے 11مہینوں کے دوران تجارتی خسارہ 19ارب 44کروڑ ڈالر تھا ، جو جاری مالی سال میں ایک ارب چار کروڑ ڈالر کم ہو کر 18ارب 68کروڑ ڈالر ہو گیا، اس طرح تجارتی خسارہ میں 3.89 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ۔