رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے تجارتی خسارے میں دس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ملکی برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں دو اعشاریہ چار ایک فیصد کمی سے ملک کے تجارتی خسارے میں بھی کمی ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا فروری کے دوران پندرہ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں پندرہ اعشاریہ ایک ارب ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔
مجموعی ملکی درآمدات رواں مالی سال کے دوران انتیس ارب ڈالر سے زائد رہی جو کہ گذشتہ سال کیاسی عرصے کے دوران دوران انتیس اعشاریہ سات ارب ڈالرتھیں ۔ عدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران تجارتی خسارہ چودہ ارب چھیاسٹ کروڑ ڈالر تھا جو جاری مالی سال میں کم ہو کر تیرہ ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر ہوگیا ، اس طرح تجارتی خسارہ میں دو فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔