ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی: انٹر بائیک ستمبر میں لاس ویگاس میں ہوگی

TDAP

TDAP

بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹربائیک ستمبر میں امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوگی۔ جس میں بائی سائیکل کے کور، بائی سائیکل کے دستانے اور متعلقہ اشیا، سائیکلوں کے پارٹس، ہیلمٹ اور جوتوں کے علاوہ باکسنگ کی مصنوعات، تیراکی کے لباس، کوہ پیمائی کی مصنوعات، روونگ اور اسکیئنگ کی مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرکے بین الاقوامی تجارتی میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹربائیک میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 27 جون تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش کا انعقاد 18 تا 20 ستمبر 2013 کو ہوگا۔