تجارت و مفادات کیلئے بھارتی جارحیت پر خاموشی افواج پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ‘ طاہر حسین

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بھارت کی جانب سے ورکنگ با¶نڈری اور لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کئی روز سے جاری بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت اور جانی ومالی نقصان کے باوجود حکومت کی جانب سے بھارتی جارحیت پر کمزور وملتجیانہ احتجاج حکمرانوں کے افواج پاکستان و عسکری وحربی صلاحیت پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور اس جارحیت و اشتعال انگیزی پر حکمرانوں کے کمزور احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔

خطے کی خوشحالی کیلئے بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح و خواہش ضرور ہیں مگر افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب اور سرکشوں کو لگام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اسلئے حکمرانوں کو بھارت سے برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے چاہئیں کیونکہ پاکستان بھارت کا باجگزاریا کسی عالمی طاقت کی کالونی نہیں بلکہ ایک آزاد و خود مختار مملکت اور مضبوط ایٹمی قوت ہے مگرمفاد وتجارت کے تحفظ کیلئے حکمرانوں کا کردار و عمل بھارت کی جارحانہ سرشت کو مہمیز دینے کا باعث بن رہا ہے اور بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں جارحیت و بد امنی کی نئی فضا پیدا کررہی ہے جو کسی بھی طور پاکستان و ہندوستان دونوں ممالک کے عوام اور خطے کے مستقبل کیلئے سودمند نہیں ہے جبکہ بھارت کو بھی 965ءکی ہزیمت‘1971ءکا افواج پاکستان کا کردار اور کارگل وسیاچن میں اپنا حال یاد رکھنے اورایکبار پھر ہزیمت و شکست دوچار ہونے کی کوششوں سے اجتناب کی ضرورت ہے۔