لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب محمد سرور یورپ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہو گئے، گورنر پنجاب فرانس اور بیلجیم سمیت مختلف ممالک جائیں گے۔
محمد سرور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر کے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔ گورنر پنجاب کے دورے کا مقصد جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لئے بھی لابنگ کرنا ہے تا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں خاطر اضافہ ہو سکے۔ گورنر پنجاب یورپی یونین کے ممالک میں امداد نہیں تجارت کے پاکستانی مقف کے لئے راہ ہموار کریں گے۔