تاجر سے بھتہ مانگنے والے 3 بھتہ خور گرفتار، پولیس کے حوالے کر دیا گیا
Posted on January 28, 2015 By Geo4 Webmaster لاہور, مقامی خبریں
Lahore
لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین بھتہ خوروں کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور کی تھانہ مستی گیٹ پولیس نے تاجر نعمان چوہدری سے بھتہ مانگا جس کے الزام میں پولیس نے ندیم احمد اور سہیل نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تفتیش کے لئے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان نے مستی گیٹ کے تاجر سے دس لاکھ کا بھتہ مانگا تھا۔