تاجروں کو کاروبار کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ عبدالرئوف مغل
Posted on January 27, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : تاجروں کو کاروبار کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ جب تک تاجرعدم تحفظ کا شکار رہے گے اس وقت معیشت کی بحالی ممکن نہیں انجمن تاجراں نے ہمیشہ اداروں کے تقدس اور تعاون کو یقینی بنایا ہے ہماری کوشیشں ہیں کہ گوجرانوالہ کی تمام تاجر برادری متحد ہو جائے تاکہ مسائل کا حل کرنے میں مدد ملے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل نے سپریم کونسل کے اہم اجلاس سے اصغر کالونی مین بازار میں ڈاکٹر رانا عظمت جاوید کی رہائش گاہ پر خطاب کے دوران کیا اجلاس میں حاجی محمد صدیق مہر،خواجہ صفی الرحمن ،ماجد صدیقی ،چوہدری فدا حسین ،ڈاکٹر ناصر بخاری ،نصراللہ بٹ،تصور بٹ،اعجاز حسین ،ڈاکٹر فیصل محمود،حاجی عارف ،اور ملک محمد جمیل اعوا ن ،منیر احمد بھٹی ،حاجی انعام الحق مہر،عبدالحمید بٹ،شیخ پرویز احمد،رانا سمیع باسط،عبدالغفور رحمانی اور محمد سعید حاتمنے بھی خطاب کیا۔
اجلاس کے آخر میں حاجی عارف کمبوہ کے بھائی اور حافظ محمد اکرم مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ ملکی سلامتی امن و امان کی بحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی شرکاء اجلاس کو ڈاکٹر رانا اعظمت جاوید کی طرف سے پرتکلف ڈنر بھی دیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com