فیصل آباد: تحریک انصاف کی ہرتال کی کال کو ناکام بنانے میں مسلم لیگی قیادت اور انجمن تاجران انتظامیاں کی حمایت کے باوجود چو گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں میں دوکانیں کھلوانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دکانداروں نے صبح کے وقت دکانیں کھولنے کا عمل شروع کیا کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹو لیوں کی شکل میں کھلنے والی دکانوں کے سامنے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی تو تمام دکانیں فوری طور پر بند ہوگیئں گزشتہ تین یوم سے جو تاجر رہنما تحریک انصاف کی شٹر ڈائون کی اپیل کیخلاف خاصے متحرک تھے۔خود اپنی دکانیں بند کر کے گھروں کو چلے گئے۔
اس صورتحال پر تحریک انصاف کے حامی تاجروں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیور تاجرئوں نے انجمن ٹائو ٹاں کو ناکام بنا دیا ہے۔مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کے احتجاج کی خصوصی مانیٹرنگ کی اور جب انھیں ناولٹی چوک میںلیگی کارکنوں کی طرف سے فا ئر نگ کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہلاک وزخمی ہونے کی اطلاع ملی تو انکے چہروں کے رنگ اڑ گئے احتجاج کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہ ہونے کے بر ابر تھی جبکہ مقامی سکولوں میں طلبہ کی حاضری بھی کم رہی کشیدگی کے باعث کئی سکول وقت سے پہلے بند کرنا پڑے اور کچھ سکولوں میں صبح کے وقت ہی چھٹی کرا دی گئی۔