تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، شاہ رخ نیازی

فیصل آباد ( پ ر) AC سٹی شاہ رخ نیازی نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ آٹھوں بازاروں کے تاجروں کے ساتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مکمل تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا صدر موبائل ایسوسی ایشن چوہدری خالد جٹ صدر بھوانہ بازار شیخ بلال الٰہی محمد امین بٹ ودیگر تاجروں کے ہمراہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے سی سٹی نے کہا کہ پارکنگ کا مسئلہ کئی دنوں سے الجھا ہوا تھا۔

پارکنگ کمپنی کو چاہئے تھا کہ آٹھوں بازاروں کے تاجروں سے میٹنگ کرنے اور آٹھوں بازاروں کا حدود اربع دیکھنے کے بعد پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرتی تو یہ مسائل درپیش نہ ہوتے۔ لیکن خواجہ شاہد رزاق سکا’ چوہدری خالد جٹ اور چوہدری امین بٹ کی مدد سے 5 رکنی کمیٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے تمام بازاروں کا معائنہ کیا اور اس نتیجہ پر پہنچے کہ پارکنگ پلان میں کافی خامیاں موجود تھیں۔

جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کچہری بازار سے پارکنگ بائونڈری کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر کے ذیل گھر کو پارکنگ کیلئے مختص کیا گیا ہے۔چنیوٹ بازار ، امین پور بازار کی پارکنگ بازار کے باہرجبکہ بھوانہ بازار کی پارکنگ کیلئے گرائونڈ کے ساتھ لائبریری کی بیسمنٹ منتخب کر دی گئی ہے۔ نڑوالا روڈ کی جانب جانیوالی ٹریفک کے اطراف کو کار پارکنگ کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ جھنگ بازار’ ریل بازار’ کارخانہ بازار اور منٹگمری بازار کیلئے چار ایکڑ سے زیادہ رقبے کی ریلوے اراضی مختص کی گئی ہے اس کے علاوہ ذیل گھر اور TMA جناح ٹائون کی جگہ پر بھی پارکنگ کی جاسکے گی۔

Faisalabad New

Faisalabad New