فیصل آباد کی خبریں 23/3/2015

Malik Akbar Hayyat

Malik Akbar Hayyat

فیصل آباد: انجمن تاجران چناب مارکیٹ کے صدر ملک اکبر حیات نے سانحہ یوحنا آباد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے معیشت عدم استحکام سے دو چار ہورہی ہے ۔اور ملک کثیر زر مبادلہ اور برآمدات سے محروم ہورہا ہے ملک میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ صنعت اور معیشت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔تاکہ پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد میں واقع گرجا گھروں میں دہشتگردی کی وارداتوں سے عبادت گاہیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں ۔سیکورٹی کی صورتحال کو جدید اور بہتر بنایا جائے ۔اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔صنعتیںدہشتگردی کے واقعات کے باعث زبوں حالی کا شکار ہورہی ہیں ۔توانائی بحران سے بھی صنعتی پیدا ہورہے ہیں ۔جبکہ دہشتگردی کے واقعات کا بڑھ رہے ہیں ۔قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کراچی میں جاری رینجرز کے ٹارگٹیڈ آپریشن کو وہاں کا امن لوٹا نے اور بھتہ خوری ‘ٹارگٹ کلنگ سمیت گینگ وار کے خاتمے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کراچی کو پھر سے روشنیوں اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا گہوارہ بنانے تک کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونے دینگے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے پاکستان میں خام تیل ‘مشینری سمیت ہر قسم کی درآمدات غیر یقینی حالات کے باعث معطل ہوکررہ گئی تھیں ۔اندھے قتل ‘راہزنیوں ‘اغواء برائے تاوان بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ نے ہر شخص کا سکون لوٹ لیا تھا۔مگر اب امید پیدا ہوگئی ہے کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان ایک خوشحال ‘مستحکم اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن کر کروڑوں شہریوں کیلئے روز گار جاری رکھنے کا ذریعہ بن جائیگا۔