کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) نام نہادانجمن تاجران کا صدر پورے محلے کو ڈبونا چاہتا ہے گلی میں 7 سکول اور اکیڈمیاں ہیں آئے روز حادثات ہو رہے تھے اہل محلہ کی درخواست پر مقامی عدالت نے بئیریر پائپ نصب کرایا جوکہ TMA اہل کاروں کی ملی بھگت سے سڑک کے ساتھ پائپ بھی اکھاڑ دیا۔
اہل محلہ کا شدید احتجاج حاجی مختیار اور ٹی ایم اے کے خلاف نعرے بازی پختہ روڈ کا ڈیوائیڈر توڑنے پر کاروائی کا مطالبہ ،ان خیا لات کا اظہار وارڈ نمبر5کے حاجی منظور خان سرگانی ،راناکاشف ،شیخ عابد ،تنویر نیازی،محمد نعیم ،مرزا نثار بیگ اور حاجی محمد خالد نے پریس کانفرنس اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سینما روڈ پر 7سکول اور اکیڈمیاںہیں،بھاری ٹریفک کے باعث حادثات رونما ہو رہے تھے کہ اہل محلہ نے سیو ل کورٹ میں درخواست دے کر TMAکروڑ سے بئیریر پائپ لگوایا،گزشتہ رات انجمن تاجران کا نام نہارصدر حاجی مختیار ایکسی ویٹر اور مزدور لے کر ان پہنچا،پختہ سڑک اُکھاڑنا شروع کر دی،اور ساتھ ہی ساتھ بئیریر بھی اُکھاڑ دیا۔جب اہل محلہ جمع ہوئے اور پوچھا کہ کیوں اور کس کے حکم پر سڑک اکھاڑی جا رہی ہے۔
،جس پر مختیار حسین نے کہا کہ DCOلیہ کے حکم پر اکھاڑی جارہی ہے اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے کام روکوا دیااور کہا کہ سیورج پائپ پیچھے کی جانب بچھانے سے محلہ میں پانی جمع ہو جائے گا اور محلہ ڈوب جائے گا سیورج پائپ روڈ پر بچھایا جائے اور لاکھوں روپے سے تعمیر ہونے والے مین روڈپر ون وے ڈیوائیڈر توڑنے پر حاجی مختیار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ اہل محلہ TMAاور حاجی مختیار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گا سب انجئنیر کامران کے مطابق حاجی مختیار کی سفارش پر کام شروع کروایا گیا ہے تاہم TMAکسی صورت بئیریر اُکھاڑنا نہیں چاہتی یہ ایکسی ویٹر ڈرائیور نے خود اُکھوڑا ہماری اس سے کوئی تعلق نہیں۔