انجمن تاجران کے صدر کو کوئی حق حاصل نہیں کہ ہماری خود مختاری کے خلاف سازششیں تیار کرے
Posted on April 28, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : انجمن تاجران کے صدر کو کوئی حق حاصل نہیں کہ ہماری خود مختاری کے خلاف سازششیں تیار کرے ، تمام آڑھتیان سبزی منڈی صدر انجمن تاجران کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے صدر کی مقبولیت پر کچھ اثر نہیں پڑیگا ان خیالات کا اظہار انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کروڑ نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک مقامی اخبار میں ناجائز تجاوزات کے حوالہ سے ایک خبر شائع ہوئی جس کو ایشو بنا کر انجمن تاجران کروڑ کے صدر نے سبزی منڈی کے چند لوگوں کو ساتھ ملا کر سبزی فروٹ کے ریڑھی بانوں کو صدر انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کروڑ طارق محمود پہاڑ کے خلاف اکسایا اور ان کے خلاف نعرے بازی کرائی انہوں نے کہا ہماری سبزی منڈی کے ایک آڑھتی کو ریڑھی والوں کا صدر منتخب کردیا جبکہ یہ بات نہایت ہی قابل ذکر ہے کہ ایک آڑھتی کو ریڑھی والوں کا صدر بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا ریڑھی والوں میں کوئی ایسا شخص موجود نہیں جو ان کی رہنمائی کر سکے یہ سب سبزی منڈی میں انتشار پھیلانے اور اور فساد کی بنیاد رکھنے کیلئے ایک گھنائونی سازش تیار کی گئی ہے جس کی ہم سب آڑھتیان شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا ہم تمام آڑھتیان سبزی منڈی کروڑ صدر انجمن تاجران کروڑ کو یہ بات باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے صدر کی مقبولیت اور شخصیت پر کچھ اثر نہیں پڑیگا بلکہ شہر کے لوگ طارق محمود پہاڑ کی شرافت ،دیانت اور اسلام پسندی کو بخوبی جانتے ہیںہمارے صدر کو اس بات کا علم ہے کہ ہم آڑھتیوں اور سبزی فروٹ ریڑھی والوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کے خلاف اس قسم کی خبر کیوں لگائیں جس سے ان کے بچوں کی روزی متاثر ہوبلکہ ہمارے صدر نے تو ان سبزی فروٹ ریڑھی والوں کی ہمیشہ خدمت کی ہے رمضان المبارک میں جب اسسٹنٹ کمشنر کروڑ جرمانے کرتا تو ہمارے صدر ان سبزی فروٹ ریڑھی والوں کا ہمیشہ دفاع کیا ہے اور کئی ریڑھی والوں کے جرمانے بھی معاف کرائے انہوں نے کہا سبزی فروٹ منڈی ہر شہر میں کارو بار کے لحاظ سے دل کی حثیت رکھتا ہے اگر اتنے بڑے کاروباری ادارے میں اس قسم کی سازششیں تیار کی جائیں تو یہ تاجرو سماج دشمنی ہے انہوں نے کہا ہم خود مختار ادارے کے تاجر ہیںانجمن تاجران کے صدر کو ئی حق حاصل نہیں کہ ہماری خود مختاری کے خلاف سازششیں تیار کرکے ہمارے ادارے کے امن کو تہہ و بالا کرتا پھرے انہوں نے کہا ہم آڑھتیان و تاجران انجمن تاجران کے صدر کو تنبیہ کرتے ہیں خدارا شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ تاجران نے آپ کو اس لیے منتخب نہیں کیا کہ ہماری خدمت کی بجائے سبزی فروٹ ریڑھی والے غریبوں کو ان لوگوں کے خلاف استعمال کرو جو لوگ سبزی فروٹ ریڑھی والوں کیلئے دن رات کام کرتے ہیں اور ان کا آپس میں روز گار بھی مشترک ہے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے صدر کو پھر باور کرانا چاہتے ہیں کہ سبزی منڈی کروڑ کے آڑھتیان کمزور نہیں ہیںہم اپنے صدر طارق محمود پہاڑ کے خلاف تمام سازششیں ناکام بنا دیں گے اس موقع پر عبدالواحد انصاری چیئر مین انجمن آڑھتیان، شیخ محمد ایوب سرپرست اعلیٰ ، ملک عبدالحمید گھلو جنرل سیکرٹری،حاجی محمد رمضان سینئر نائب صدر،حاجی محمد خورشید انصاری نائب صدر، حاجی غلام فاروق ، جوائنٹ سیکرٹری، شیخ عتیق الرحمن فنانس سیکرٹری،ملک امان اللہ سیکرٹری اطلاعات ، حاجی پائندہ خان پٹھان تاجر رہنمااور پیر انتظار حسین شاہ ہاشمی و دیگر آڑھتیان موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com