تاجروں کو ٹیکس چور کہنے والی سیاسی جماعتیں الفاظ واپس لیں: انجمن تاجران

Tax

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری جنرل نعیم میر اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ رضا کارانہ اسکیم کے ذریعے ایسے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے جن کے پاس بجلی کے کمرشل میٹر ہیں۔ یہ تاجر ٹیکس کے فرسودہ اور پیچیدہ نظام سے تنگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ تاجر ٹیکس جمع کرانا چاہتے ہیں اور انہیں ٹیکس چور کہا گیا ہے۔

وہ عمران خان، خورشید شاہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چور کے الفاظ واپس لیں۔ جوائنٹ اپوزیشن کے اجلاس میں تاجروں کو بلائیں اور ان کا مؤقف لیں اور تاجروں کے جو مطالبات حکومت نے نہیں مانے انہیں قانون سازی کے ذریعے شامل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر اپنا کاروبار کرتے ہیں، لانچوں کے ذریعے تاجروں کا سرمایہ باہر نہیں جاتا اور نہ ہی تاجروں کا سرمایہ باہر لے جانے والی کوئی ماڈل گرل پکڑی جاتی ہے۔