ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) انجمن تاجران واہ کینٹ کی تنظیم سازی کا عمل جاری لالہ رخ واہ کینٹ کی نو منتخب باڈی نے بھی حف اٹھا لیا،تاجر برادی کے غیر سیاسی پلیٹ فارم کو سیاسی اکھاڑا بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،تاجروں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔
تاجروں میں نفاق پیدا کرنے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے،ذاتی مفادات کی سیاست کو تاجروں نے مسترد کردیا ہے تاجروں کی سیاست کو تاجروں تک محدود رکھنا کا عزم کیا ہے،ذاتی مفاد اور تاجروں کو ڈھال بنانے کی سیاست دم توڑ چکی ،واہ کینٹ کی نو مارکیٹوں میں نئی باڈی کی تشکیل کی جاچکی ہے۔
عہد کیا ہے کہ تاجر برادری کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑیں گے ، بانی تنظیم انجمن تاجران واہ کینٹ ملک عمر حیات ، مرکزی صدر راجہ عبدالغفار ، مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاسم قریشی کا لالہ رخ واہ کینٹ کی نو منتخب باڈی کی حلف برداری سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران واہ کینٹ کی تنظیم سازی زور شور سے جاری ہے تاجر برادری کی کثیر تعداد نے انجمن تاجران پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسکی رکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
انجمن تاجران واہ کینٹ کے بانی ملک عمر حیات جو قبل ازیں بھی تاجر برادری واہ کینٹ کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے رہے تاجروں کے وسیع تر مفاد میں انجمن تاجران کو دوبارہ فعال کرنے کا عہد کر رکھا ہے ، اس ضمن میں لائق علی چوک ، اسلم مارکیٹ ، نواب آباد ،انوار چوک سمیت زیلی مارکیٹوں میں عبوری باڈیز کا انتخاب کیا جارہا ہے۔
انجمن تاجران واہ کینٹ کے مرکزی صدر راجہ عبدالغفار ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاسم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرصہ دراز سے ایک مخصوص ٹولہ تاجروں کو بیوقوف بنا کر اپنے مفادات حاصل کر رہا ہے جبکہ تاجروں کے حقوق کی کوئی بات نہیں کیا جاتی،سات آٹھ سال گذرنے کے باوجود تاجروں کے الیکشن میں ہمیشہ لیت و لعل سے کام لیا جاتا ہے ، جس سے اکثریت تاجر نالاں ہیںاور وہ متبادل قیادت کے لئے جدوجہد میںمصروف تھے۔
آج الحمد وللہ تاجروں کے حقوق کی محافظ تنظیم انجمن تاجران کو فعال کردیا گیا ہے جو باقائدہ رجسٹرڈ ہے،گزشتہ ادورا میں تاجروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا ،جس کے لا تعداد ثبوت ہمارے پاس ہیں،لالہ رخ واہ کینٹ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری میں واہ کینٹ کی تمام مارکیٹوں کے نمائندگان موجود تھے،بانی تنظیم ملک عمر حیات نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔