تاجروں نے اتوار کو ہفتے وار چھٹی نہ کرتے ہوئے تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا

 Commercial Centers

Commercial Centers

کراچی (جیوڈیسک) عید کی طویل تعطیلات کے باعث تاجروں نے اتوار کو ہفتے وار چھٹی نہ کرتے ہوئے تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ہفتے سے شہر کی بیشتر مارکیٹیں بھی کھل گئیں۔ عید کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کے بعد ہفتے کو شہر کے اہم تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھل گئے۔ تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں پوری طرح سے بحال ہونے میں ابھی مزید کچھ وقت لگے گا۔

کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر کے مطابق عید کی طویل تعطیلات کے دوران صنعتی و تجارتی سرگرمیاں منجمد رہنے سے 50 ارب کا نقصان ہوا۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 30 لاکھ مزدوروں کو بھی سخت مشکلات کا سامانا کرنا پڑا۔

کراچی تاجر اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید پر تعطیلات کا علان سوچ سمجھ کر کیا جائے۔ اِدھر چار چھٹیوں کے بعد مسلسل پانچویں روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث ملک بھر میں بینکس اور اسٹاک مارکیٹیں ہفتے کو بھی بند رہیں۔