روایتی میلہ بلوچستان میں لوگوں کے مابین اتحاد اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے۔ محمد خان

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سبی کا روایتی میلہ بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے مابین اتحاد و اتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے تو دوسری جانب لائیواسٹاک ،زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باوجود بلوچستان میں ایسے شاندارتقریبات کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیں سابقہ ادوار میں سربراہاں مملکت سبی آتے تھے طویل عرصہ کے بعد بلوچستان میں منتخب جمہوری حکومت ملی امن وامان کے قیام کیلئے پاک افواج ایف سی کی کاوشوں قابل صدر تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سالانہ سبی میلے میویشاں واسپاں کا سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم سبی میں باقاعدہ افتتاحی تقریب کے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبائی وزیر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی ، سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ،سیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان محمد صدیق مندوخیل ، کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ،ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ،ڈی جی لائیواسٹاک بلوچستان غلام حسین جعفری ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک بلوچستان محمد جان ،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر جان محمد صافی، ونگ کمانڈر کرنل وقاص احمد ملک ، ڈی آئی جی سبی انتصار حسین جعفری ،ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، وائس چیئرمین ملک میر محمد چانڈیہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند، وائس چیئرمین میر شہد اد خان مری ،سابق دویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی الحاج ڈاکٹر جمال مری ،سابق ناظم میونسپل کمیٹی سبی میر اصغر خان مری ، مسلم لیگ ن کے فہیم احمد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ای میر عبدالحمید مینگل ، کونسلر میر اللہ داد جتوئی ، ملک فقیر محمد رند، میر حبیب الرحمن رند، ملک اسفند خان سیلاچی ،ایس ڈی او واپڈا میر مجتبیٰ رند ،، حاجی محمد صدیق لونی،تحصیلدار کریم بخش ابڑو،سید نور احمد شاہ۔ آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن سید طاہرعلی، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید رند، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری، نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی، سینئر نائب صدر حاجی سعید الدین طارق، ڈپٹی جرنل سیکرٹری طاہر عباس، شہبازخان ، محمد بابر، سعید احمد سومروپاک آرمی ایف سی پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز اعلیٰ حکام عمائدین شہر مرد وخواتین کی بڑی تعداد موجود تھے۔ گونر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ سبی کا سالانہ تاریخی وثقافتی میلے بلوچستان اور ملک کی عوام کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے یہ روایتی میلہ بلوچستان کی قدیم ثقافت کا مظہر ہے اورتہذیبی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے۔

اس کی رونق کی بحالی کو بلوچستان حکومت اپنا فرض سمجھ کر پورا کررہی ہیں ملک کے دوردراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی اپنی پسندکی سرگرمیوں میں رضاکارانہ شمولیت اس میلے کی رونق بحال رکھے ہوئے ہے سبی میلے میں گلہ بانی ،زراعت ، صنعت وحرفت سائنس وٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی معلومات کے تبادلہ کا ایک ذریعہ بھی میسر آتا ہے اور مشاہدات کے مواقع بھی ملتے ہیں بلوچستان کی 80فیصد آبادی کا انحصار گلہ بانی پر ہے سبی کا تاریخی میلہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے مالداروں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے مالداری بلوچستان کے لوگوں کی زندگی میں بے حد اہمیت کی حامل ہے لائیواسٹاک کے شعبے کی ترقی مضبوطی سے دیہی آبادی کی خوشحالی اور ملکی معیشت میں پیشرفت ہوگی ۔ بلوچستان کی حکومت اور عوامی نمائندے عوام کو حقیقی ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے خواہش مند ہیں جس کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ حزب اختلاف جمہوریت کی روح ہیں چند سالوں سے انتشار کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔

غیرت کے نام پر ماں بہنوں کو قتل کیا جاتا تھا اب حالت بہتری کی جانب رواںدواں ہے بلوچستان کو خطہ ملک کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی خوشحالی کا ضامن ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گوادر گاشغر روٹ کا افتتاح کرکے بلوچستان کیلئے ترقی خوشحالی کا نیا باب روشن کیا ہے میں سبی کی عوام کو خوشخبری دیتا ہوں کہ اب ملک کے علاوہ بیرونی ممالک کے سرمایہ دار لوگ اب بلوچستان میں بھی سرمایہ کاری کریں گے۔

وٹرنری آفسیران گوشت کی پیداوار کو بہتربنائیں تاکہ دنیا کے دیگر ممالک بھی بہترین گوشت فراہم کرسکیںانہوں نے کہا کہ سبی یونیورسٹی کا بل جلد پاس ہوجائے گا اسکولوں میںبچوں و بچیوں کو داخل کریں تعلیم یافتہ بلوچستان کا خواب پوار کریں انہوں نے سبی کے اسکولوں کے بچوں کی جانب سے فلاور شو کا شاندار مظاہرہ بوائز وگرلزسکولوں کی بینڈز پارٹی ایف سی ، پاک آرمی اور بی آر پی کی بینڈ پارٹی کا خوب صورت مظاہرہ قابل تعریف ہیں ،نیزہ بازی ملی نغمے سمیت دیگر خوب صورت پروگرامز قابل سد تعریف ہے جس محنت سے مال داروں نے اپنے مال مویشوں کی دیکھ بھال کی ہے وہ تعریف کے قابل ہیں موجودتھے حکومت نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہے بدامنی ناانصافی کو مل کر ختم کریں گے سبی میلے کے موقع پر گرلز گائیڈر بوائز اسکاوٹ اور تمام محکموں کے اسٹال عوام کو آگہی فراہم کرنے میں رول پلے کریں۔