پولیو کیسز کی وجہ غیر تربیت یافتہ عملہ بھی ہے، اے این پی

ANP

ANP

کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر جان نے اپنے بیان میں پولیو کیس سے متعلق شائع ہونے والی ان رپورٹس پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ 96 فیصد پشتون علاقوں سے پولیو کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

بشیر جان نے پاکستان میں پولیو کیس کی تعداد بڑھنے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس کی بنیادی وجہ اداروں کی جانب سے پولیو ویکسین کیلئے عملے کی مناسب تربیت نہ کرنا اور پولیو مہم کو عالمی جاسوسی کے لیے استعمال کرنا بتایا ہے۔

پولیو فراہم کرنے والوں اداروں کو سب سے پہلے قیام امن کیلئے کوشش کرنی چاہیے تھی تاکہ جنگی علاقوں میں غیر جانبدار میڈیکل ٹیمیں جا کر پولیو ویکسین بچوں کو پلا سکتیں اس سلسلے میں انھیں قبائلی علاقوں کی روایات کے مطابق سب سے پہلے علاقے کے مشیران اور مذہبی علما ء کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔