ٹریفک حادثات میں 19 سالہ طالب علم زندگی ہار گیا 9 افراد زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

سرگودھا (جیوڈیسک) تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث شہر سمیت ضلع بھر کی سڑکوں پر حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز بھی ٹریفک حادثات میں 19 سالہ طالب علم جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ اجنالہ کے قریب لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے مابین ٹکر ہونے سے ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ محمود اور دوسرا موٹر سائیکل سوارار شدید زخمی ہو گئے۔

سلانوالی روڈ پر جھال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار اشرف، نسرین بی بی اور 5 سالہ مصباح شدید زخمی ہو گئے۔ سجو کہ روڈ پر چنگ چی رکشہ کو پیچھے سے آنے والے ڈا لے نے ٹکر دے ماری جس سے رکشہ الٹنے کے باعث خضر حیات، قمر بی بی، فوزیہ بی بی اور وقاص زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔